پہلی ششماہی: ایران سے درآمدات میں 16 فیصد اضافہ

Jan 22, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایران سے درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہو گیا۔ جولائی تا دسمبر 2023ءکے دوران ایران سے درآمدات 48 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہیں۔ دونوں ممالک نے 2028ءتک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں ایران سے درآمدات 42 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستان اور ایران نے حال ہی میں تجارتی تعاون کو بڑھانے کا 5 سالہ پلان تشکیل دیا ہے۔ دسمبر 2023ءمیں سالانہ بنیاد پر ایران سے درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں