سرگودھا (نمائندہ خصوصی) حسد اور گھریلو رقابت پر خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر قریبی رشتہ داروں کے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواءکر کے زندہ دفن کر دیا۔جس کی اطلاع پر مشکوک جوڑے کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون کی نشاندہی پر مقتول بچے کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔سرگودھا میانوالی روڈ پرقصبہ قائد آباد میں واقعہ پیش آیا۔