فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سائبر کرائم فیصل آباد کی ٹیم نے آن لائن جنسی ہراساں اور فراڈ کیس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم قمر عباس بالخصوص خواتین کو آن لائن جنسی ہراساں کرتا تھا اور سوشل میڈیا پر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر بھی شیئر کر کے بلیک کرتا تھا۔
، ملزم سے موبائل فون اور تصاویر برآمد کی گئی جبکہ ایف آئی اے ٹیم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم اسحاق کو قابو کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم نے خود کو شہری کا رشتہ دار ظاہر کر کے شہری سے 4لاکھ 31ہزار روپے بٹورے تھے، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔