اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان میں بھی تاریخی فتح حاصل کریگی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہوں گے تو بلوچستان سے انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے نوجوان اپنے بہترین مستقبل کی ضمانت سمجھتے ہیں، آغاز حقوق بلوچستان کے بعد خوشحال بلوچستان بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔