اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے)حلقہ این اے 47 اورحلقہ این اے48 سے امیدوار مصطفی نوا زکھوکھر نے کہا عوام کے شعور کا معیار اتنا اوپر جا چکا ہے کہ کہ آج جو شخص عوام کے شعور اور معیار کی چھاننی سے گزر کر اپنا اعتماد بنائے گا وہی کامیاب ہو گا ۔سیاسی جماعتیں اور امیدوار ابھی تک عوام کا سامنا کرنے کی جرات ہی نہیں کر پا رہے ۔
میں دو مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے الیکشن کمپین کر رہا ہوں اور جس علاقے میں بھی جاتا ہوں لوگوں کی بڑی تعداد میرا استقبال کرنے اور میرا بیانیہ سننے کے لئے موجود ہوتی ہے ۔کوئی دن ایسا نہیں ہوتا کہ جس دن میں آٹھ سے دس کارنر میٹنگز میں شرکت نا ں کروںاور ہر میٹنگ میں سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں۔آپ لوگوں کی مجھ سے محبت اور مجھ پر اعتماد کی وجہ صرف یہی ہے کہ میں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ میں صرف اور صرف اپنے اللہ کے بعد اپنے حلقہ کی عوام کو جوابدہ ہوں میں نے ثابت کیا ہے کہ ایوان بالا کا ممبر ہوتے ہوئے جب مجھے عوام کے حقوق پر بات کرنے سے زبان بندی کا کہا گیا اور مجھے روکا گیا تو میں استعفی دیکر آپ کے درمیان آگیاان خیالات کا اظہار مصطفی نواز کھوکھر نے چوہدری نذیر چوہان کی رہائش گاہ موریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا جتنی کثیر تعداد میں بزرگ اور میرے نوجوان بھائی اتنی سردی میں اس کارنر میٹنگ میں شریک ہیں مجھے آج سے یقین ہو چکا ہے کہ 8 فروری میری فتح کا دن ہو گا اس وقت ہمارا ملک جس طرح کے حا لات سے گزر رہا ہے آپ لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں۔
سیاسی جماعتیں عوام کا سامنا کرنے کی جرات ہی نہیں کر پا رہیں،مصطفی نوا زکھوکھر
Jan 22, 2024