واربرٹن (ن) لیگ کا قلعہ ہے‘ الیکشن پر ثابت ہو جائے گا: برجیس طاہر

واربرٹن (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور امیدوار این اے111 مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے واربرٹن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی PTI نے اپنے دور میں 20ہزار ارب روپے قرض حاصل کرنے کے باوجود ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح ترقیاتی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واربرٹن مسلم لیگ کا قلعہ ہے اور عام انتخابات میں قلعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت اور واربرٹن میں جیمنیزیم کا وعدہ بھی پورا کیا جائے گا۔ اس سے قبل عمران رحمانی کے ڈیرہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ساتویں بار انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں اور خدمت کے جذبہ کے تحت عوام کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...