بھارت، بابری مسجد کی متبادل، ایودھیا  میں نئی مسجد کی تعمیر مئی سے ہو گی: ذرائع 

Jan 22, 2024

نئی دہلی(این این آئی) بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے حکم میں ایودھیا میں ہی دوسرے مقام پر دی گئی زمین پر مسجد کی تعمیر کا آغاز مئی سے ہوگا۔بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں ایودھیا میں واقع تاریخی بابری مسجد کو منہدم کرکے رام مندر بنانے کا متنازع فیصلہ دیا تھا۔
 رام مندر بن گیا اور وزیراعظم مودی افتتاح کریں گے۔بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکومت کو بابری مسجد کے متبادل کے طور پر نئی مسجد بنانے کے لیے 5 ایکڑ پر محیط زمین دینے کا حکم بھی دیا تھا جس میں ایک ہسپتال بھی قائم کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں