اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ ماضی میں اقتدار میں آنے والی جماعت اور اس کے سابق بانی چیئرمین نے ہماری اخلاقی اور معاشرتی اقدار کو تباہ کیا نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا بھی حساب لیا جانا چاہئے ۔
حلقہ این اے 46 پہلے بھی میرے قائد میاں نواز شریف کا قلعہ تھااور اب بھی اس حلقے میں عوام میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں حلقے کے عوام جان چکے ہیں کہ انتخابی نشان شیر ہی ہے جس نے انہیں تمام مسائل کا حل دینا ہےعوام کی بڑھتی ہوئی امیدیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ 8 فروری کو شیر زوروشور سے دھاڑے گا ٹھلہ سیداں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید ذوالقرنین شاہ اور سید مون شاہ کی میزبانی میں ٹھلہ سیداں میں یہ کامیاب جلسہ نویدِ سنا رہا ہے کہ 8 فروری مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہے کارنر میٹنگ میں اکسیر مغل، چوہدری پرویز گجر ، ملک منصور ، چیف کوآرڈینیٹر حارث خان گولڑہ ، ایڈووکیٹ معراج مغل, راجہ گل ، ملک طاہر پراچہ، حاجی اعظم خان ، ملک صدیق ، وکی خان و دیگر شریک تھے انجم عقیل خان نے کہا کہ ٹھلہ سیداں جی 14 کے متاثرین کا سب سے اہم مسئلہ ہے دعوے نہیں حکومت میں آ کر مسائل حل کر کے دکھاں گاپورے حلقہ میں متاثرین کے مسائل ہیں باقاعدہ قانون سازی اور دیرپا لائحہ عمل سے ریلیف دوں گا ۔