پی پی 101 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے  ن لیگی رہنما ثناءاللہ باجوہ دستبردار

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے حلقے پی پی 101 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے ن لیگی رہنما ثناءاﷲ باجوہ دستبردار ہو گئے۔ثناءاﷲ باجوہ نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا، پی پی 101 سے طلال چوہدری کے والد کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کاشف نواز بھی ن لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔کاشف نواز ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی حلقوں سے امیدوار تھے۔پی پی 279 سے نیاز احمد گجر بھی ن لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن