خیبر پی کے کے ہسپتالوں میں مےڈےسن کی قلت، 9 ارب روپے درکار 

Jan 22, 2024

پشاور ( آئی این پی ) خیبر کے ہسپتالوں میں دواں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔ جاری دستاویز کے مطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جا سکا۔ دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کو اسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے کہ دواں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔ جاری دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نے 23 - 2022 میں 99 کروڑ77 لاکھ روپے کے بجٹ دیا تاہم 99 کروڑ77 لاکھ روپے کے بجٹ سے دواں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔ سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم نے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، دواں ،طبی آلات کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔

مزیدخبریں