شرقپور کی شیخ برادری کے سینکڑوں افراد کی طرف سے (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

شرقپورشریف (نامہ نگار) شیخ برادری کے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 114سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور پی پی 140کے امیدوار میاں عبدالر¶ف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ رانا تنویر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔ اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص بحال کیا، ملکی سطح پر لوڈشیڈنگ ختم کی۔ اب پھر آپ کے ووٹ سے میاں نواز شریف کامیاب ہوں گے۔ وہ اپنی صلاحیتوں سے انشاءاللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ اس موقع پر شیخ یونس اشٹام فروش و دیگر شیخ برادری نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرانے کا عزم کیا۔

ای پیپر دی نیشن