سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بظاہر تکلیف دہ لگتا ہے تاہم سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا درحقیقت متعدد صحت بخش فوائد کا حامل ہے جو کہ درجہ ذیل ہیں:
بہتر خون کی گردش: ٹھنڈے پانی کی نمائش خون کی گردش کو تیز کرتی ہے جو کہ جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں سردی کیخلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔
مدافعتی نظام: کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی نمائش مدافعتی نظام کو اور زیادہ فعال کردیتی ہے۔ یہ مدافعتی خلیوں (WBCs) کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے۔
بیداری: ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی ہوشیاری اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔
بہتر موڈ: ٹھنڈے پانی کی نمائش اینڈورفن ہارمون کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔ اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت: ٹھنڈا پانی جلد پر موجود چکنائی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بالوں کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
کیلوریز میں کمی: جب ٹھنڈا پانے سے نہایا جاتا ہے تو جسم اپنا بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے جسمانی توانائی خرچ کرتا ہے جس سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔