میاں شہبازشریف نے یہ بات لاہورمیں رنگ روڈ کے ہربنس پورہ فیزکے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پنجاب کے سیکرٹری پراسکیوشن رانا مقبول سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مطلوب افراد کا معاملہ عدالتی ہے،اس بارے میں عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں گی انہیں قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچے گا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ رنگ روڈ سے عوام کا قیمتی وقت بچے گا اورانہیں سفرکی بہترین سہولتیں میسرآئیں گی۔ اس کا معیار موٹر وے جیسا ہے اوریہ فیزاگست میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے حالیہ بارشوں کے بعد شہرمیں صفائی کے تسلی بخش انتظامات پرواسا اورسالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی کارکردگی کوبھی سراہا۔ اس موقع پرکمشنرلاہورڈویژن خسرو پرویزخان نے میاں شہبازشریف کورنگ روڈ منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔