برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلیگ نےعراق پرجنگ مسلط کرنے کو غیر قانونی اورتباہ کُن فیصلہ قراردے دیا

نک کلیگ نےیہ ریمارکس ڈیوڈ کیمرون کی دورہ امریکہ کی وجہ سے غیر حاضری میں پہلی باربرطانوی دارالعوام میں قائم مقام وزیراعظم کے طورپر سوال وجواب کے سیشن میں حصہ لیتے ہوئے دئیے۔کلیگ نے دوہزارایک سے دوہزارچھ تک وزیرخارجہ رہنے والے جیک اسٹرا کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک کےسب سے تباہ کن فیصلے یعنی غیرقانونی عراق جنگ کا حساب دیں۔ برطانوی نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کا ٹائم ٹیبل پتھرپرلیکرنہیں مگردوہزارپندرہ تک وہاں سے فوجی مشن ختم کرنے کے عزم پرقائم ہیں۔ ادھرٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کےترجمان نے وضاحت کی ہے کہ نک کلیگ کواپنی ذاتی رائے دینے کی آزادی ہے،مگراتحادی حکومت نے عراق جنگ کے قانونی یا غیرقانونی ہونے پرکوئی رائے پیش نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن