ایوان صدرمیں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی،آرمی چیف،جنرل اشفاق پرویزکیانی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے میڈیا کوبتایا کہا کہ اعلی سطح کے اجلاس میں عطا آباد جھیل میں تیز رفتاربحری جہاز کی سروس شروع کرنے کے فیصلے کا مقصد بھاری مشینری سمیت دیگرسامان کی ترسیل کوآسان بنانا اور معمول کی زندگی کوواپس لانا ہے۔ صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ پرقابوپانے کیلئے بائی پاس تعمیرکرنے سے متعلق فزیبیلٹی سٹڈی تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے صدر زرداری کے دورہ چین کے موقع پر کئے جانے والے معاہدوں کاتسلسل ہے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے درپیش مسائل کامستقل حل ڈھونڈنے پروفاقی حکومت کاشکریہ اداکیا۔