کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیارکرگیا ہے ۔ گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

Jul 22, 2010 | 17:08

سفیر یاؤ جنگ
شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر،ملیر، الفلاح منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن، پاک کالونی، سرجانی ٹاؤن، گارڈن اور ماڈل کالونی میں ہلاکتوں کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ کشیدہ صورتحال کے باعث شہر کے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے گشت اور چیکنگ کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دوروز سے جاری ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ہے ۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان جبکہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔ لیمارکیٹ میں الخلیج ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ملیر کے علاقے سعود آباد میں مسلح افراد نے محمد فضل نامی شخص کو گھر سے بلا کر گولیوں سے چھلنی کردیا۔ لیاری ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ادھراتحاد ٹاؤن میں نالے سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ اس کے علاوہ ماڈل کالونی ، اورنگی ٹاؤن اور تبت سینٹر میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔
مزیدخبریں