بلوچستان کے شہربارکھان میں برساتی نالے میں طغیانی آنے سے پندرہ افراد جاں بحق اورپانچ سو لاپتہ ہوگئے

Jul 22, 2010 | 19:46

سفیر یاؤ جنگ
بارکھان انتظامیہ کے مطابق شدید طوفانی بارش کے باعث برساتی  نالے میں طغیانی اورسیلاب آگیا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ۔ بارکھان پن ندی پرہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ شدید طغیانی کے باعث بارکھان اورکوہلو کوملانے والا واحد پل ٹوٹ جانے سے دونوں شہروں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ادھرسبی میں بھی سیلابی ریلے کے باعث سلطان کوٹ اور تلی  کے علاقے مکمل طور پر تباہ  اور چارسوسے زائد افراد پانی میں پھنس گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرشاہد سلیم کے مطابق پانی میں پھنسے ان افراد کو نکالنے کے لیے چار ہیلی کاپٹرطلب کرلیے گئے ہیں ۔
مزیدخبریں