دوروزہ انڈس واٹر کمشنرز کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سید جماعت علی شاہ کررہے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے اورنگا ناتھن بات چیت میں شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز دونوں ممالک کے درمیان پانی سے متعلق متنازعہ امور زیر غور آئے۔ نیمو باز گو ڈیم کے حوالےسے بھارت کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرت کے ایجنڈے میں شامل نہیں اس لئے اس پر بات نہیں ہوسکتی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی واٹر کمشنر جماعت علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیموبازگو ڈیم پر ابھی بھارت کے جواب کا انتظار ہے، اس نے بات چیت سے انکار نہیں کیا۔