باجوڑایجسنی میں بم پھٹنے سے اہم کمانڈرسمیت دوشدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، ادھر سوات کی خصوصی عدالت نے تیس دہشت گردوں کو اشتہاری قراردیدیا ۔

Jul 22, 2010 | 21:56

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے صدرمقام خارسے بتیس کلومیٹر دورتحصیل ناؤگئی کےعلاقہ چہارمنگ  میں سید غفورنامی عسکریت پسند کمانڈر اپنے گھر میں بم بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس سے سید غفوراوراس کا ساتھی موقع پر ہلاک اورگھرکے دیگرافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے گھرکو شدید نقصان پہنچا ۔ بتایا گیا کہ عسکریت پسند کمانڈرسید غفورریموٹ کنٹرول اوردیگر بم بنانے کا ماہرسمجھا جاتا تھا ۔ دوسری جانب سوات کی خصوصی عدالت نے تیس دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیدیا ہے ۔
مزیدخبریں