مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھ پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار دو سو اُنتیس اور تھرٹی انڈیکس ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ دس ہزار ایک سو پچاسی کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران چار سو چار کمپنیوں کے چھ کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے دو سو دو کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، ایک سو اسی کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی، جبکہ بائیس کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں رہا، اُن میں لوٹ پی ٹی اے، نشاط ملز لمیٹڈ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، نیٹ سول ٹیکنالوجیز اور ڈی جی خان سیمنٹ شامل ہیں۔