سپریم کورٹ میں جعلی ڈگریوں کی پڑتال کا عمل مکمل ہونے تک اٹھارہویں ترمیم سے متعلق کیس کے فیصلے کو موخر کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

Jul 22, 2010 | 22:44

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہا کہ قانون کے مطابق جعلی ڈگریوں کی پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد اگر ارکان پارلیمنٹ کی ایک تہائی اکثریت نا اہل ہوجاتی ہے تو اٹھارہویں ترمیم خودبخود ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت جعلی ڈگریوں کی پڑتال کا عمل مکمل ہونے تک اٹھارہویں ترمیم سے متعلق کیس  کا فیصلہ موخر کر دے اور وزارت تعلیم کو ڈگریوں کی پڑتال کے عمل میں مداخلت سے روکنے کے احکامات صادر کرے۔
مزیدخبریں