ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستور جاری، شارٹ فال پانچ ہزار پانچ سو اکیاسی میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزار چھ سو انچاس جبکہ طلب انیس ہزاردو سو تیس میگاواٹ ہے ۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزارتین سو چھتیس ، تھرمل سے ایک ہزارچھ سو باون ،آئی پی پیز سے چھ ہزار چار سو انچاس جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے دو سو بارہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداواراور طلب میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن