پانچ دن تک کراچی میں قتل عام ہوتا رہا، اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔ حیدرعباس رضوی

Jul 22, 2011 | 05:19

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ پانچ دن تک کٹی پہاڑی پر فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت عام شہریوں کو قتل کیاجاتا رہا،رینجرز کو وہاں کیوں نہیں بھیجا گیا اور حکومت کس بات کا انتظار کرتی رہی اس بات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کٹی پہاڑی پر تعیناتی کے بعد جو دہشت گرد فرار ہوگئے ان کو گرفتار کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھرصرف چند گھنٹوں میں ملیراور لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت آٹھ شہریوں کو بےدردی سے قتل کردیا گیا ہے۔حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کرکے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں جانے کی سزا دی گئی ہے۔کراچی کے امن کے خلاف سازش کی جا رہی ہے،وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ کراچی کے حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ بار بار کہتے رہے کہ حالات کنٹرول کر لیں گے لیکن پانچ دن میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزیدخبریں