کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے دفاتر میں آج بھی کام نہ ہوسکا۔

Jul 22, 2011 | 12:01

سفیر یاؤ جنگ
کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے کے ای ایس سی ملازمین کوپر امن رہنے اور کے ای ایس سی انتظامیہ کو دفاترکھولنے کی ہدایت کے باوجود آج بھی ہڑتالی ملازمین کی کاروائیاں بند نہیں ہوئیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے متعدد علاقوں میں کے ای ایس سی اپنے دفاتر نہیں کھول سکی ۔ یونین کے افراد نے دفاتر سے قبضہ ختم نہیں کیا جس کی وجہ سے کے ای ایس سی کوبجلی کی ترسیل کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے یونین کے شرپسند عناصر سے کے ای ایس سی کے دفاتروں کا قبضہ چھڑانے میں مدد کرے۔
مزیدخبریں