ملیر کھوکھراپار سمیت لانڈھی میں ہمارے کارکنوں کا قتل عام حکومتی سرپرستی میں کروایا گیا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن مصطفی کمال

ملیر کھوکھراپار میں فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے ایم کیو ایم کے کارکنان کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم پر اتنا ہی ظلم کیا جائے جتنا ہم برداشت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی
مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو گھروں میں گھس کر قتل کیا گیا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک جائیں اور قانون کو ہاتھ میں لے لیں۔ سابق ناظم کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے سعود آباد اور ملحقہ علاقوں میں دس افراد کو ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاراجو دہشت گردی کی بدترین مثال ہے

ای پیپر دی نیشن