پنجاب: 2011ءکے 6 ماہ میں خواتین پر تشدد کے 3035 واقعات‘ لاہور پہلے نمبر پر

Jul 22, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (لیڈی رپورٹر) عورت فاﺅنڈیشن کے مطابق 2011ءکے پہلے 6 ماہ کے دوران پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 3035 واقعات رونما ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 986 واقعات اغوائ، 405 قتل، 343 زیادتی، 271 خودکشی، 182 اقدام خودکشی، 181 گھریلو تشدد، 148 غیرت کے نام پر قتل و دیگر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کا سب سے زیادہ واقعات میں لاہور 506 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر، فیصل آباد 449 دوسرے اور راولپنڈی 220 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
مزیدخبریں