لاہور (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے جاری کئے جانے کے بعد لاہور میں غیر ملکیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔ انٹیلی جنس سمیت سکیورٹی اداروں نے امریکیوں کی نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے ممنوعہ علاقوں میں داخلے کے لئے این او سی کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈیفنس‘ کینٹ اور دیگر علاقوں میں غیر ملکیوں پر نظر رکھنے کے لئے بورڈز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی کو گھر کرایہ پر دینے سے قبل متعلقہ تھانے سے منظوری لیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور کے جن علاقوں میں امریکی رہائش پذیر ہیں وہاں موبائل ہیک اور جام ہو رہے ہیں۔