غزہ (ثناءنیوز) فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں نے علاقے میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کی تعمیر کےخلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کیے۔ جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے حسب دستور طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مغربی کنارے کے شہروں رملہ ، بلعین، نعلین، نابلس اور الخلیل میں یہودیوں کے تحفظ کے لیے نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف فلسطینیوں نے جلوس نکالے۔ الخلیل اور رملہ میں نکالی گئی ریلیوں میں کئی غیر ملکی انسانی حقوق کے کارکن بھی شریک تھے۔ اسرائیلی فوج مظاہرین پنے صہیونی ریاست کے پرچم نذرآتش کیے اور علاقے میں نسلی دیوار کی تعمیر اور یہودی آباد کاری کی توسیع کےخلاف سخت نعرے بازی کی۔ پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض صہیونی فوجیوں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد خمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہےونی پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ اشک آور گیس کے گولے برسائے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔