اشیاءخورد و نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: ڈی سی او لاہور

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نسےم صادق نے کہا کہ 20 رمضان بازاروں مےں لگائے گئے مارکےٹ کمےٹی کے سٹالز پر اعلیٰ ، معےاری اور سستی اشےائے خوردونوش کی فروخت جا ری ہے اور صارفےن نے20 رمضان بازاروں مےں لگے ہوئے مارکےٹ کمےٹی کے سٹالوں مےں اشےائے خوردونوش کی خرےداری کے پچھلے تمام رےکارڈ توڑ دئےے۔ مارکےٹ کمےٹی کے سٹالوں پر کسی بھی چےز کی قلت ہے اور نہ اشےائے خوردونوش کے معےار پر کو ئی سمجھوتہ کےا جا رہا ہے۔ ڈی سی او نے کہا اتوار کو20رمضان بازاروں مےں لگے مارکےٹ کمےٹی کے سٹالوں پر آلو 22 ہزار کلو، پےاز24400 کلو، دال چنا 3500 کلو، بےسن 6080 کلو، چاول 2560 کلو، کھجور 2040 کلو اور چےنی 9540کلو گرام فروخت کی گئی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ےہ اےک رےکارڈ سےل ہے اور مارکےٹ کمےٹی کے سٹالوں پر اعلیٰ کوالٹی کا پےاز، شوگر فری آلو، سپر چاول، کھجوراےرانی و پاکستانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج لو گوں نے رمضان با زاروں مےں سب سے زےادہ خرےداری مارکےٹ کمےٹی کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں پر کی۔ ضلعی انتظامےہ اپنی اس کارکردگی کو نا صرف رمضان بازاروں مےں برقرار رکھے گی بلکہ سارا سال اتوار با زاروں مےں بھی مارکےٹ کمےٹی کے سٹالوں پر معےاری اور سستی اشےائے خوردونوش کی فروخت کو ےقےنی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن