اسلام آباد (اے پی اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاور کمپنیوں، بینکوں، سیمنٹ فیکٹریوں، شوگر ملوں، ٹیکسٹائل اور سروسز سیکٹر سمیت 20 شعبوں کے صنعتی یونٹس و ٹیکس دہندگان کا انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس آڈٹ کرنے کے لیے نیشنل آڈٹ پلان 2013-14 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ جس کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جو حتمی منظوری کے لیے ایف بی آرکی بورڈ ان کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ پلان کے ابتدائی مسودے میں آڈٹ کے لیے 20 شعبوں کی نشاندہی کر کے ان کے آڈٹ کی تجویز دی گئی اور اس کے لیے فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
نیشنل آڈٹ پلان 2013-14 کا مسودہ تیار
Jul 22, 2013