احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 17 افراد گرفتار، جیل بھیج دیئے گئے

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامےہ کے رمضان المبارک کے دوران رےسٹورنٹ اور ہوٹل کھلے رکھنے والوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران ڈسٹرکٹ آفےسر( مانےٹرنگ) امےن اکبر چوپڑا نے رےلوے سٹےشن اور جو ہر ٹا ﺅن مےںواقع8 ہوٹلوں پر چھا پے مارے اور احترام رمضان آرڈےننس 1981 ءکی خلاف ورزی کرنے پر 17 افراد کو گرفتارکر کے3دن کے لےے جےل بھےج دےا۔ احترام رمضان کی خلاف ورزی پر پکڑے جانے والوں مےں ملک ہوٹل رےلو ے سٹےشن سے محمد بابر،محمد اشتےاق،ےونس ہوٹل سے محمدنوےد ،کامران شاہ،بسم اللہ ہو ٹل سے محمدصدےق،زمےندار ہو ٹل سے فےاض احمد ،عمران احمد،چاندنی ہو ٹل سے عظمت علی،بشےر، نوےد ہو ٹل سے امدا د حسےن، ارشد،مجےد، جو ہر ٹا ﺅن کے جہانگےر ہو ٹل سے جہانگےر،عمران اور حسنےن ہو ٹل سے کاشف،صدام،ےاسرشامل ہےں۔

ای پیپر دی نیشن