اسلام آباد (آن لائن) دہشت گردوں کا نانگا پربت مےں غےرملکی سےاحوں پر حملہ دراصل پاکستان سے سےاحت کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ غےر ملکی سےاح پاکستان مےں آنے کی بجائے پڑوسی ممالک مےں جائےں جن مےں انڈےا، نےپال اور چےن شامل ہےں،آن لائن کو موصول گلگت بلتستان حکومت کی تحقےقات کے مطابق 9/11 کے بعد غےرملکی سےاحوں کا پاکستان آنا بہت کم ہوگےا تھا جبکہ پاکستان جےسے سےاحت کے مقام انڈےا، نےپال، ملائےشےا اور چےن مےں بھی ہےں اور سےاح ان ممالک کا رخ کرتے ہےں جبکہ نانگا پربت واقعہ کے بعد سےاح پڑوسی ممالک کا رخ اختےار کرگئے ہےں۔ تحقےقاتی رپورٹ کے مطابق غےرملکی سیاح شکار کےلئے گلگت بلتستان کو خاطرخواہ رقم ادا کرتے تھے جبکہ ہر سال گلگت بلتستان وائلڈ لائف کے ڈےپارٹمنٹ کو 20 کروڑ 90 لاکھ کی آمدن ہوتی تھی۔ نانگا پربت واقعہ کے بعد سےاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر ملکی روٹ اور سنٹرل اےشےا بری طرح متاثر ہوئے ہےں۔