اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق سے نیب نے تفتیش مکمل کرلی۔ توقیر صادق سے بطور سابق چیئرمین اوگرا، تعلیمی اسناد اور ملک سے فرار کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ تفتیشی کمیٹی کے سامنے توقیر صادق نے بتایا کہ مجھ سے راجہ پرویزاشرف پر مشتمل کمیٹی نے انٹرویو کیا۔ انٹرویو کمیٹی نے ان سے قابلیت کے حوالے سے کچھ نہیں پوچھا۔ کمیٹی نے پوچھا میں ان کے لئے کیا کرسکتا ہوں؟ توقیر صادق نے کمیٹی کو جواب دیا جو حکم کریں گے، کروں گا۔ صدر آصف علی زرداری کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب نے توقیر صادق کا مزید ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی۔