چیئرمین نیب کی تقرری، نواز شریف اور خورشید شاہ میں جلد ملاقات کا امکان

Jul 22, 2013

اسلام آباد (ابرار سعید/ دی نیشن رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان آئندہ دو ایک روز میں ملاقات کا امکان ہے جس میں چیئرمین نیب کی تقرری اور آئندہ کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ آج اسلام آباد آ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف بھی اسلام آباد میں ہی ہونگے۔ پورا ہفتہ انکی مصروفیت کا ہے، وہ 25 جولائی کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کر رہے ہیں۔ پی پی کے قریبی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) بھگوان داس کے نام پر اصرار کریں گے حالانکہ بھگوان داس اس بارے میں عدم دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ نواز شریف حکمران جماعت کی جانب سے دو ناموں میں سے ایک پر اتفاق پر زور دینگے۔ حکومت نے خواجہ ظہیر اور جسٹس (ر) رحمت جعفر اور اپوزیشن نے جسٹس (ر) سردار رضا کا نام بھی اس کے ساتھ دے رکھا ہے۔ آن لائن کے مطابق پاکستان پےپلزپارٹی رانا بھگوان داس کو چےئرمےن نےب تعےنات کرانے کےلئے فےڈرل پبلک سروس کے قواعد وضوابط تبدےل کرنے کےلئے حکومت کے ساتھ ملکر ترمےم کرانا چاہتی ہے جبکہ فےڈرل پبلک سروس کمشن کے قواعد وضوابط کے مطابق چےئرمےن فےڈرل پبلک سروس کمشن رےٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہےں رہ سکتا، اس حوالے سے قائد حزب اختلاف سےد خورشید احمد شاہ وزےر اعظم مےاں نواز شرےف سے آج ےا کل منگل کو ملاقات کرےں گے۔ ذرائع نے بتاےا کہ چےئرمےن نےب کی تقرری پر کےلئے قانونی پےچےدگےاں ختم کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزےشن کے درمےان مشاورت ہوئی جس پر اپوزےشن کے قائد سےد خورشید احمد شاہ حکومت کو مشورہ دےا ہے کہ فےڈرل پبلک سروس کمشن کے رولز کو ختم کرنے کےلئے اس کے رولز مےں ترمےم کی جائےں، وہ شخص جو چےئرمےن فےڈرل پبلک سروس سے رےٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہےں رہ سکتا، ترمےم کے بعد وہ اس کا اہل ہوجائے گا اور ےہ کام پارلےمنٹ نے کرنا ہے۔

مزیدخبریں