عمر کوٹ (ثناءنیوز) تھرپارکر میں اتوار کو مزید دو مور رانی کھیت بیماری کی نذر ہوگئے۔ یوں دو ماہ میں مرنے والے موروں کی تعداد 121 ہوگئی۔ نواحی گاوں کھارڑو میںگزشتہ روز دو مور مردہ پائے گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے اب بھی کئی مور اس بیماری میں مبتلا ہیں۔