کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے غیر قانونی ترقیوں کے جائزے کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ دوسرے محکموں کے ساتھ بلدیاتی اداروں میں افسران کی غیر قانونی ترقیوں کے معاملات کا جائزہ لے گی اور افسران کے اعتراضات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی ترقیوں کا معاملہ بہت زیادہ الجھ گیا ہے۔ کیونکہ فہرست میں بڑی تعداد میں ایسے افسران کے نام ڈال دیئے ہیں جن کی ترقیاں قانونی ہیں غیر قانونی ترقیوں کے معاملہ کے جائزے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی چیئرمین سیما نجیب ہیں۔ جوکہ کیس ٹو کیس جائزہ لیں گی۔
غیر قانونی ترقیاں/ کمیٹی