غزہ (این این آئی) حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ایک بیان میںحماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے۔ یہ مذاکرات صرف یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی کارروائیوں کی پردہ پوشی کا ایک ذریعہ ہیں جن پر عمل فلسطینی قوم پرلازم نہیں یہ مذاکرات قومی اتفاق رائے اور مسلمہ اصولوں کے خلاف ہیں۔ عزت رشق نے خبردار کیا کہ امن اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات صرف ایک سراب ہیں جو یومیہ بنیادوں پر فلسطینی سرزمین اور قوم کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم کے ساتھ تعاون ہونگے۔ انہوں نے رملہ اتھارٹی اور تحریک فتح سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے تصفیے اور مذاکرات کے وہم میں قومی موقف پر سودے بازی نہ کرے۔
حماس / اطراف
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی مسلمہ قومی اصولوں سے انحراف ہے: حماس
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی مسلمہ قومی اصولوں سے انحراف ہے: حماس
Jul 22, 2013