کراچی(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے بدترین بحران سے دوچار پاکستان سٹیل ملزکی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان سٹیل کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی‘ کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے پاکستان کا قابل فخر ادارہ آج تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے‘ ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیںجس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے کی نوبت آن پہنچی ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سٹیل ملز کو بحران سے نکالنے کےلئے فوری طور پر بیل آو¿ٹ پیکج دیا جائے تاکہ ملازمین کوعید سے قبل تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔
جماعت اسلامی خط