لاہور (خبر نگار) آئی ڈونیٹ تنظیم نے رمضان فوڈ پیکیج کے تحت لاہور کی 150 بیوہ خواتین میںمہینہ بھر کا راشت تقسیم کیا ۔ اس حوالے سے نشاط کالونی لاہور کینٹ میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں آئی ڈونیٹ پاکستان کی سیکرٹری جنرل مہرین شوکت، زارا طارق، عمران سرور، عادل اشرف اور حماد اختر سمیت مستحق افراد اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔