پیپلزپارٹی غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کی شدید مخالفت کریگی: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ کونسلرز کا غیر جماعتی انتخاب پنجاب حکومت کا آمرانہ اقدام ہے۔ پیپلزپارٹی غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کی شدید مخالفت کریگی اور پنجاب اسمبلی میں احتجاج بھی کیا جائیگا۔درحقیقت (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔ مسلم لیگ ن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بجائے کمی کر رہی ہے اور سحری و افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ پر عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہر دور میں پروپیگنڈے ہوئے لیکن ایسا کرنے والے پہلے بھی اپنی سازشوں میں ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن