لاہور (نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملکی معیشت کی بحالی کو یقینی بنا کر اپنے دعوﺅں کی تکمیل کرے مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے قوم تحریک انصاف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور عمران خان کو قائد تسلیم کرتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے دھوکہ کیا ہے۔