لاہور (نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت زبانی جمع خرچ اور کھوکھلے نعروں پر انحصار کر رہی ہے حکومتی دعوﺅں کے برعکس عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا سستے رمضان بازار اور لوڈشیڈنگ میں عوام کے ساتھ امتیاز غیر انسانی سلوک اور ظالمانہ اقدام ہے حکمران ملکی و قومی مسائل حل کی بجائے ذاتی ترجیحات کی تکمیل میں مصروف ہیں اور اپنوں کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی ایک ہے اور دونوں جماعتوں کا منشور بھی عوام دشمن ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بجلی چوری کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے حکومتی صفوں میں پناہ لینے والے بجلی چوروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہئے۔
”حکمران قومی مسا ئل حل کرنے کی بجائے ذاتی ترجیحات کی تکمیل میں مصروف ہیں “
Jul 22, 2013