لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ فتح مکہ اسلام کی امن وصلح پسندی کی بے مثال نظیر ہے، محسن انسانیت خاتم الانبیائ نے سب سے پہلے حرمت انسانی کاعملی نمونہ پیش کیا،آ پ کی تعلیمات ہی پوری دنیامیں امن وخوشحالی کی ضمانت ہے، شام میں نواسی رسول حضرت بی بی زینب ؓ کے مزار اقدس پر راکٹ حملہ بدترین دہشت گردی اور اہل بیت اطہار سے دشمنی کی بدترین مثال ہے، دنیا بھر کے مسلمان اصحاب رسول ؓ،خلفاءراشدینؓ، ازواج مطہراتؓ، اہل بیت اطہاؓر جیسی شخصیات کی تقدیس اور احترام اپنے ایمان کاحصہ سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر امین، مولانا عبدالمالک، مولانا حسین اکبر سمیت دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اصحاب رسولؑ، خلفاراشدینؓ، اہل بیت اطہارؓ کی محبت جزوایمان ہے:محمد خان قادری
Jul 22, 2013