ترقی کیلئے سماجی خدمت کی اسلامی روایات کو پروان چڑھانا ہو گا: عطاءمانیکا

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیرسماجی بہبود و بیت المال عطامحمد مانیکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے سماجی خدمت کی اسلامی روایات کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ پاکستان سماجی فلاح کی منزل جلد حاصل کر سکے- یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی- صوبائی وزیرنے کہا کہ سماجی بھلائی انسانی معاشرے کی ترقی کی بنیادی اکائی ہے جس سے خدمت خلق کی عظیم روایات پروان چڑھتی ہیں۔ اسلام نے انسانی بھلائی کو اہمیت دے کر تکریم آدمیت کے تقاضے پورے کر دیئے ہیں- انہوں نے کہا کہ سماجی بھلائی کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ترقیاتی بجٹ میں خاطرخواہ فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ کوئی غریب نہ رہے اور ترقی کے ثمرات ہر فرد تک یکساں پہنچیں- حکومت سرکاری شعبہ میں مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نجی پارٹنرسکولوں کے اشتراک سے صوبہ میں 13لاکھ مستحق طلباوطالبات کو ان کے اضلاع میں میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...