کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آج پوری دنیا کا طاغوت دجالی میڈیا کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں پر بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان دین پر ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ طاغوت کا مقابلہ کریں کیونکہ ان کی سازشیں مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہیں ،حق و باطل کی اس لڑائی میں مسلمانوں کو ایک نیا معرکہ درپیش ہے لیکن خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ باطل نے ہمیشہ شکست کھائی ہے اور حق ہمیشہ فتح یاب ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ ہر سطح کے ناظمین کے لیے شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شب بیداری سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ،سیکریٹری عبدالوہاب ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ،شب بیداری میں بموضوع ” دعوت مسائل ،”مواقع و تدابیر “ پر گروپ ڈسکشن بھی ہوا ۔شب بیداری میں جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر عبدالواحدشیخ نے درس قرآن اور ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر نے درس حدیث پیش کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر انہےں شہےد کےاجا رہاہے، آج قوم کی بےٹی عافےہ صدےقی غےروں کی قےد مےں ہے ،عافےہ کی رہائی کے لےے نواز شرےف کے وعدے ہوا مےں تحلےل ہو گئے ،قوم کی بےٹی کی رہائی کے لےے وزےر اعظم سنجےدگی کا مظاہرہ کرےں۔ہمیں شب قدر کی راتوںکو جاگ کر اپنے معاملات کا جائزہ لینا چاہیے ،شب بیدار ی میں حافظ نعیم الرحمن نے حضرت عثمان ؓکے ہاتھ سے تحرےر کردہ قرآن کا نسخہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو تحفتہً پیش کیا ۔