حکومت نے عید کی چھٹیوں میں سی این جی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( این این آئی) حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سی این جی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کر لیا ، سی این جی کی پانچ دن اور بجلی کی تین دن تک لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کا اعلان متوقع ہے۔ وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پرعید کی تعطیلات کے دوران سی این جی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاور پلانٹس کو اضافی گیس اور تیل کی فراہمی کے لئے وزارت پٹرولیم سے رابطہ کیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے ایندھن کی فراہمی کیلئے 22جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج (منگل ) کو وزارت پٹرولیم میں ہوں گے۔ ان مذاکرات میں سی این جی کا ہفتہ وار شیڈول اور عید کی تعطیلات کے دوران پانچ روز تک سی این جی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...