جشن آزادی کی تقریبات، پاک فوج کی خدمات کے اعزاز میں خصوصی دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی حالات اور پاک فوج کی ناقابل فراموش خدمات کے اعزاز میں 14اگست کو جشن آزادی کی تقریبات کے دوران خصوصی طور پر دومنٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی، جبکہ پاکستان ریلوے کی طرف سے آئندہ پورا ماہ خصوصی آزادی ٹرین چلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر یوم آزادی کے حوالے سے بننے والی کابینہ کمیٹی کا پیر کو اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آئندہ ایک ماہ تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے علاوہ آئی ڈی پیز سے اظہاریکجہتی کیلئے بھی خاطرخواہ تجاویز زیر غور آئیں۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز 13 اور 14 اگست کو اپنے اپنے حلقہ میں شہداء کے ورثاء سے ان کے گھر پر جاکر تعزیت اور اظہاریکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی سمیت اہم حکومتی عہدیداران اور وفاقی سیکرٹریز نے اجلا س میں شرکت کی۔ وفاقی حکومت نے خصوصی خط کے ذریعے چیئرمین سی ڈی اے سمیت تمام وزراء اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وزیراعظم آزادکشمیر، اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کوآگاہ کیاکہ آئندہ ماہ تقریبات یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے اور افواج پاکستان کی خدمات بالخصوص آئی ڈی پیزکے ساتھ اظہاریکجہتی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے شرکاء کوبتایاکہ وہ دوسے تین خصوصی ڈبے شہداء کی یاد اور پاکستانی افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیارکئے جائیں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ ٹرین پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے سٹیشن سے گزرے تاکہ عوام میں ایک امید اور خوشی کا مثبت تاثر جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...