لاہور(آن لائن) سیکرٹری خزانہ نے عدالت عالیہ لاہور کو پچاس فیصد جوڈیشل الائونس دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ کورٹ نے عدالت عالیہ لاہور کے ملازمین کو پچاس فیصد عدالتی الائونس اور پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف دینے سے متعلق مقدمہ کی سماعت8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ عدالت عالیہ کے ملازمین کو یکم جولائی2014 سے پچاس فیصد عدالتی الائونس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
سیکرٹری خزانہ نے عدالت عالیہ کے ملازمین کو پچاس فیصد جوڈیشل الائونس دینے کی یقین دہانی کرا دی
Jul 22, 2014