لندن (اے ایف پی) برطانیہ کے ہفت روزہ ’’دی سن‘‘ نے اپنے انویسٹی گیٹو رپورٹر مظہر محمود کو ایک عدالتی فیصلے کے بعد برطرف کردیا ہے۔ اس فیصلے میں عدالت نے مظہر محمود کی جانب سے پاپ سٹار کیخلاف ڈرگ کے حوالے سے درج مقدمہ یہ کہہ کر خارج کردیا کہ مظہر محمود نے جھوٹ بولا ہے۔ مظہر محمود برطانیہ کی معروف شخصیات کو اپنی غلط شناخت بتاتا تھا جس کی وجہ سے وہ ’’جعلی شیخ‘‘ کے نام سے معروف تھا۔