بنوں: متاثرہ خاندان کی کوئی خاتون امداد لینے آئی تو اسے سزا دیں گے: قبائلی رہنما

Jul 22, 2014

بنوں (رائٹر) یہاں کے قبائلی رہنمائوں نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرہ خاندانوں کی خواتین کو خوراک اور امدادی اشیاء وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ملک قبیلے کے سردار ملک کلیم اللہ نے کہا کہ اگر کوئی خاتون راشن وصول کرنے آئی تو اسے سزا دی جائیگی۔ اس حوالے سے فیصلہ بنوں میں 40 قبائلی سرداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ رائٹر کے مطابق اس موقع پر آنے والی خواتین کو روکتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزیدخبریں